20 اپریل 2026 - 13:04
مآخذ: ابنا
امریکہ دھمکی آمیز بیانات سے سفارتکاری میں سنجیدہ نہیں

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے مسلسل دھمکی آمیز بیانات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ وہ سفارتکاری کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے مسلسل دھمکی آمیز بیانات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ وہ سفارتکاری کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بات پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران عراقچی نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوششوں اور ثالثی کردار کو سراہا اور کہا کہ ایران خطے میں امن کے قیام کے لیے ذمہ دارانہ سفارتی عمل میں شریک رہا ہے۔ انہوں نے گزشتہ ایک سال کے تلخ تجربات اور امریکہ کی جانب سے بار بار وعدہ خلافیوں کا بھی ذکر کیا، جن میں مذاکرات کے دوران ایران پر مبینہ حملے اور حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے بندرگاہوں، ساحلی علاقوں اور جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں، غیر معقول مطالبات اور متضاد بیانات امریکہ کی بدنیتی کو ظاہر کرتے ہیں۔

اس موقع پر محمد اسحاق ڈار نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان اس سلسلے میں اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے باہمی مشاورت اور تعاون جاری رکھا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha